ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / شمال مشرقی ریاستوں کے10مجاہدینِ آزادی کونوازے گی مرکزی حکومت

شمال مشرقی ریاستوں کے10مجاہدینِ آزادی کونوازے گی مرکزی حکومت

Sun, 14 Aug 2016 18:49:25    S.O. News Service

نئی دہلی14اگست؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سترویںیوم آزادی کے موقع پر شمال مشرق کی دس مجاہدینِ آزادی کو مرکزی حکومت نوازے گی جن میں تین خواتین شامل ہیں۔یہ ’’بھلا دیئے گئے ہیرو‘‘کی جائے پیدائش کے مرکزی حکومت کے وزراء کے دوروں اور آزادی جنگجوؤں کو عزت دینے کی این ڈی اے حکومت کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔17سال کی کنکلتا براآسام میں آج کے وقت کے وشوناتھ ضلع کے گوہپپور میں ایک مقامی تھانے پر قومی پرچم لہرانے کیلئے جاتے ہوئے انگریزوں کی گولی کا شکار ہو گئی تھیں۔اسی دن تقریباََ 150کلومیٹر دور ریاست کے ناگاؤں ضلع کے برہام پور میں آٹھ بچوں کی 57سالہ ماں بھوگیشوری پھکنانی کی بھی انگریز پولیس نے اسی وجہ سے قتل کر دیاتھا۔کنکلتا مہاتما گاندھی کی ہندوستان چھوڑو تحریک کے بعد غیر مسلح دیہاتیوں کے گروپ کی قیادت کر رہیں تھیں تبھی گوہپپور کے پاس بیراگاباری میں ان کاگولی مارکرقتل کردیاگیاتھا۔بھوگیشوری اور ان کی ساتھ رتنمالا برہام پور میں ایک جلوس نکال رہے تھے تبھی ان کا سامنا پولیس افسرکیپٹن فننش سے ہوا جنہوں نے رتنمالا سے پرچم چھین لیا۔بھوگیشوری نے یہ دیکھا تو پرچم کے پول سے کیپٹن فننش پر حملہ کیا۔ناراض کیپٹن نے اپنی روالور سے بھوگیشوری پر گولی چلا دی جس میں ان کی موت ہو گئی۔منی پور کی سیاسی لیڈراورناگاروحانی رہنما ملکہ گادلیو بھی ’’بھلا دیئے گئے ہیرو‘‘کے اعزاز کے پروگرام کے تحت نوازا جائے گا۔


Share: